چارج

( چارْج )
{ چارْج }
( انگریزی )

تفصیلات


Charge  چارْج

انگریزی زبان سے عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں مستعمل ہوا۔ ١٨٥٨ء میں "رسالہ کوہ نور (اردو)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : چارْجِز [چار + جِز]
١ - [ مجازا ]  تحویل، نگرانی، حوالہ داری، ذمہ داری۔
"فورین ڈیپارٹمنٹ براہ راست وائسرائے کے چارج میں ہے۔"      ( ١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٤٧ )
٢ - الزام۔
 مچھروں پر کہاں تلک یہ چارج نابداں اپنا دیکھیں لائڈ جارج      ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ١٥٠:٤ )
٣ - کرایہ، اجرت یا قیمت وغیرہ (جو وصول کی جائے)۔
"یہاں امیر لوگ قیام کرتے ہیں یا انگریز کیونکہ چارج زیادہ ہے۔"      ( ١٩٠٧ء، سفرنامۂ ہندوستان، ٣٢ )
٤ - حملہ، دھاوا؛ طبل یورش۔
"یہ چارج بالکل اچانک ہوا۔"      ( ١٩١٠ء، سپاہی سے صوبیدار، ١٨٠ )
٥ - برقی قوت کا اثر یا ذخیرہ۔
"جوں جوں چارج سٹیک میں نیچے جاتا ہے تو کیمیائی عمل کی بنا پر اس کا حجم بڑھتا جاتا ہے۔"    ( ١٩٧٣ء، فولاد سازی، ٥٥ )
٦ - برقی قوت، برقی قوت کی بھرائی۔
"کولیکٹر میں کرنٹ زیادہ کرنے کے لیے لازمی ہے کہ - چارج (Charge) زیادہ ہو۔    ( ١٩٨٠ء، ٹرانسسٹرز، ١٩٨ )
  • charge