چاٹی کی لسی

( چاٹی کی لَسّی )
{ چا + ٹی + کی + لَس + سی }

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ سے ماخوذ اردو مصدر چاٹنا کے ساتھ 'ی' لاحقہ لگانے سے 'چاٹی' بنا اور 'کی' حرفِ اضافت ہے اور لسی بھی سنسکرت سے ماخوذ اردو میں آیا ہے مرکب لفظ ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - چھاچھ۔
"چھاچھ یعنی چاٹی کی گاڑھی لسی صاف برتنی میں دی جائے۔"      ( ١٩٥٦ء، طبیب مرغی خانہ، ٥٣ )