حاکمیت

( حاکِمِیّت )
{ حا + کِمی + یَت }
( عربی )

تفصیلات


حکم  حاکم  حاکِمِیّت

عربی زبان کے اسم 'حاکم' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے حاکمی بنا اور 'یت' کو بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے حاکمیت بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٠ء میں "دیوار کے پیچھے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : حاکِمِیّتیں [حا + کِمی + یَتیں (یائے مجہول)]
جمع غیر ندائی   : حاکِمِیَّتوں [حا + کِمی + یَتوں (واؤ مجہول)]
١ - حکمرانی، سرداری، تسلط۔
"اس شہر کا میئر ایک اُمّی ہے اور سب اس کی حاکمیت میں ہیں۔"      ( ١٩٨٠ء، دیوار کے پیچھے، ١٦٩ )
  • حکمران
  • sovereignty
  • authority