اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ ٹھیلا گاڑی جو ریل کی پٹڑی پر چلتی ہے۔
"آج کل کئی کارخانے اپنی ٹرالی چلا رہے ہیں۔"
( ١٩٦٥ء، 'کارگر' ٣، ٧ | ٨ : ٩ )
٢ - چھوٹی کشتی نما گاڑی جس میں چائے اور دوسرے لوازمات رکھ کر مہمانوں کو پیش کیے جاتے ہیں۔
"اس دھندلائی سہ پہر میں چائے کی اس ٹرالی کے قریب بیٹھا۔"
( ١٩٦٩ء، وہ جسے چاہا گیا، ١٥٢ )
٣ - ٹھیلا (جس میں قلی اسٹیشن پر اسباب لے جاتے ہیں)، لکڑی کا ٹھیلا(جس میں سبزی فروش وغیرہ اپنا سامان رکھ کر بیچتے پھرتے ہیں)، وہ ہاتھ گاڑی جس میں مزدور تعمیری مسالا رکھ کر لے جاتے ہیں۔ (ماخوذ : انگلش اردو ڈکشنری)