پوس

( پُوس )
{ پُوس }
( سنسکرت )

تفصیلات


پوشیہ  پُوس

سنسکرت میں اسم 'پوشیہ' سے ماخوذ 'پوس' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٦١ء کو "سامی (چمنستان سقرا) میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - ہندوؤں کے حساب کے مطابق سال کا نواں مہینہ جس میں جاڑے کی شدت ہوتی ہے، دسمبر جنوری کا زمانہ جب کہ پورا چاند پشیہ نچھتر یعنی برج سرطان کے تین ستاروں کے پاس رہتا ہے۔
 ہمیں کیا بالشویک آ گیا یا روس آتا ہے یہاں تو فکرِ سرمائی ہے ماہ پوس آتا ہے      ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٥٤:٤ )
  • tenth month (of) Hindu calendar (corresponding to January-February)