پہردن

( پَہَردِن )
{ پَہَر + دِن }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'پہر' کے ساتھ سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم ظرف زماں دن ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٠ء کو "الف لیلہ و لیلہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )
١ - دن کے پہلے یا پچھلے تین گھنٹے، دن کا پہلا یا پچھلا پہر۔
"جب ایک پہر دن گزر چکا تو وہ کیا دیکھتے ہیں کہ سمندر میں تلاطم اٹھا۔"      ( ١٩٤٠ء، الف لیلہ و لیلہ، ٦:١ )