ٹریکٹر

( ٹَرَیکْٹَر )
{ ٹَرَیک (یائے لین) + ٹَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Tractor  ٹَرَیکْٹَر

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت میں ہی اردو رسم الخط میں بطور مستعمل ہے تحریری طور پر ١٩٤٤ء میں "آدمی اور مشین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ٹَرَیکْٹَرْز [ٹَرَیک (یائے لین) + ٹَرْز]
جمع غیر ندائی   : ٹَرَیکْٹَروں [ٹَرَیک (یائے لین) + ٹَروں (واؤ مجہول)]
١ - وہ گاڑی جو زرعی مشینری وغیرہ کو کھینچنے یا گھسیٹنے کا کام کرے؛ تیل سے چلنے والی وہ پہیے دار مشین جو کھیتی باڑی میں کام آتی ہے۔
"کیا وجہ ہے کہ وہ ہل کو چھوڑ کر ٹریکٹر کو اختیار نہ کرے"      ( ١٩٤٤ء، "آدمی اور مشین"۔ ٢٦ )
  • Tractor