ٹریگر

( ٹَرِیگَر )
{ ٹَری + گَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Trigger  ٹَرِیگَر

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩٢ء میں "فنون سپہ گری و اسپورٹس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ٹَرِیگَرْز [ٹَری + گَرْز]
جمع غیر ندائی   : ٹَرِیگَروں [ٹَری + گَروں (واؤ مجہول)]
١ - بندوق کا گھوڑا یا لُبْلُبی۔
"اندر کی کمانی کے دباؤ سے برنیچ کھولتے وقت خود بخود فائر کرنے والا پن پیچھے ہٹ جاتا ہے اور ٹریگر دبانے سے کارتوس کی کیپ کو توڑ دیتا ہے"      ( ١٩٣٢ء، قطب یار جنگ، شکار، ٤٣ )
  • لُبْلُبی
  • trigger