چاکری

( چاکَری )
{ چا + کَری }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ 'چاکر' کے ساتھ 'یی' لاحقۂ کیفیت و نبست لگا کر 'چاکری' بنا۔ اردو میں بطور اسم کے مستعمل ہے ١٦٤٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : چاکَریاں [چا + کَر + یاں]
جمع غیر ندائی   : چاکَروں [چا + کَروں (و مجہول)]
١ - نوکری، ملازمت، خدمت، غلامی۔
"جو صاحب امرو ارشاد تھا، وہ چاکری اور حکم برداری میں لگایا ہوا"      ( ١٩٤٥ء، حکیم الامت، ٢٦ )
  • خِدمَت
  • نَوکَری