چاق و چوبند

( چاق و چَوبَنْد )
{ چا + قو (و مجہول) + چَو (و لین) + بَنْد }

تفصیلات


فارسی سے اردو میں اصل حالت میں 'چاق' مستعمل ہوا۔ 'و' حرف عطف ہے اور چوبند سنسکرت سے عربی رسم الخط میں مستعمل ہے۔ ١٨٧٧ء میں "توبۃ النصوح" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - مضبوط، تگڑا، قومی؛ تندرست؛ چست، پھرتیلا۔
"ملازمت کے متعلقہ فرائض نے - چاق و چوبند بنا دیا تھا۔"      ( ١٩٤٣ء، جنت نگاہ، ١٨٤ )
  • طَاقَت وَر