عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب تفاعل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے اردو میں ١٩٠٦ء کو "الحقوق و الفرائض" میں مستعمل ملتا ہے۔
"شیطان چاہتا ہے کہ ایک دوسرے سے الگ رہو تاکہ دشمن تم پر قابو پا کر تکلیف پہنچائیں اور پاس پاس اترنے سے ضرورت پڑنے پر تعاون میں آسانی ہوتی ہے اور یہ فائدہ کیا کم ہے۔"
( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٢٤٤:٣ )
٢ - [ طب ] دو دواؤں کے ملنے سے ایک یا دونوں کی تاثیر بڑھ جانا، جس طرح دوسری تاثیر کا کمزور ہو جانا یا رک جانا تضادالعمل کہلاتا ہے۔ ایسی تاثیر کے یک طرفہ یا دو طرفہ ازد یاد کو تعاون (Synergism) یا استقوا (Potentiation) کہتے ہیں۔ (علم الادویہ، 112:1)