تصویر کش

( تَصْوِیر کَش )
{ تَص + وِیر + کَش }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ'تصویر' کے ساتھ فارسی زبان کے مصدر'کشیدن' سے فعل امر 'کش' بطور اسم فاعل استعمال ہوا۔ اردو میں ١٨٤٥ء کو"کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - تصویر کھینچنے والا، مصور، فوٹو گرافر۔
"سیاحوں میں سے - کوئی اس کا ذکر نہیں کرتا اور نہ اب تک کسی تصویر کش نے اپنا مصورہ (کیمرا) اس کی حدود میں لا کے لگایا ہے۔"      ( ١٩٣٢ء، اسلامی فن تعمیر، ١٩٠ )