تصویر کا عالم

( تَصْوِیر کا عالَم )
{ تَص + وِیر + کا + عا + لَم }

تفصیلات


عربی زبان سے اسم 'تصویر' اور 'عالم' کو سنسکرت سے ماخوذ حرف اضافت 'کا' کے ساتھ ملایا گیا ہے۔ اس طرح یہ مرکب اضافی بنا جس میں 'تصویر' مضاف الیہ اور 'عالم' مضاف ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٧٨ء کو"گلزار داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - حیرت زدہ ہونے کی حالت۔
 طاقت جو نہیں اب حیرت سے تصویر کا عالم رہتا ہے وہ آخر شب کی آہ گئی وہ نعرۂ یا محبوب گیا      ( ١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، میخانۂ الہام، ٢٥ )