تصویر حیرت

( تَصْوِیر حَیْرَت )
{ تَص + وی + رے + حَے (ی لین) + رَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی کے لفظ 'تصویر' بطور مضاف اور 'حیرت' بطور مضاف الیہ استعمال ہوا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - نہایت حیران، ہکا بکا، چپ چاپ۔
 کچھ ایسے کھوئے جاتے ہیں کہ اک اک منہ کو تکتا ہےہم ان کی بزم سے تصویر حیرت بن کے آتے ہیں      ( ١٩١١ء، ظہیر دہلوی، دیوان،٢، ٧٤ )