پہلی منزل

( پَہْلی مَنْزِل )
{ پَہ (فتحہ پ مجہول) + لی + مَن + زِل }

تفصیلات


ہندی سے ماخوذ صفت 'پہلا' کی تانیث 'پہلی' کے ساتھ عربی اسم مشتق 'منزل' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٥٤ء کو "دیوانِ اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مؤنث - واحد )
١ - [ مجازا ]  قبر۔     
"مرض دق اس کو ختم کر چکا تھا - آٹھ روز بعد ہی باپ نے جوان بیٹے کو پہلی منزل پہنچا دیا۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٣٠ء، مضامینِ فرحت، ٢٢٨:٤ )