پہلی اینٹ

( پَہْلی اِینْٹ )
{ پَہ (فتحہ پ مجہول) + لی + اِینْٹ (ن غنہ) }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی سے ماخوذ صفت 'پہلا' کی تانیث 'پہلی' کے ساتھ ہندی اسم جامد 'اینٹ' ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩١٢ء کو "مقالات شبلی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کسی تعمیر کی بنیاد کی اینٹ، (مجازاً) کام کی ابتدا، آغازِ کار۔     
"لیکن واقعہ یہ ہے کہ جب پہلی اینٹ ٹیڑھی رکھی جاتی ہے تو، ع : تاثر یا می رود دیوار کج"     رجوع کریں:   ( ١٩١٢ء، مقالات شبلی، ١٦٩:٨ )