پہلا ہاف

( پَہْلا ہاف )
{ پَہ (فتحہ پ مجہول) + لا + ہاف }

تفصیلات


ہندی سے ماخوذ صفت'پہلا' کے ساتھ انگریزی سے ماخوذ اسم 'Half' کے عربی رسم الخط میں بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٦٦ء کو "روزنامہ 'جنگ' کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )
١ - کھیل کے مقررہ وقت کا نصفِ اول۔
"کھیل کے پہلے ہاف میں لیفٹ ہاف غفور نے - ایک پینلٹی سٹروک ضائع کیا۔"      ( ١٩٦٦ء، روزنامہ 'جنگ' کراچی، ٣٠ | ٧:١٨١ )
  • first half