ہندی سے ماخوذ صفت 'پہلا' کی تانیث 'پہلی' کے ساتھ عربی اسم مجرد 'نظر' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٦٧ء کو "پت جھڑ کی آواز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔