ٹیسٹ میچ

( ٹَیسْٹ مَیچ )
{ ٹَیسْٹ (ٹ کسرہ مجہول) + مَیچ (ی لین) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے دو اسما ٹسٹ اور میچ سے مرکب ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور مرکب توصیفی کی ذیل میں شمار کیا جاتا ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اور تحریری طور پر ١٩٧١ء میں "ہمارے عہد کا ادب اور ادیب" میں مستمعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - کرکٹ وغیرہ کے کئی مقابلوں میں سے ایک مقابلہ جو عموماً دو ملکوں کی ٹیموں کے درمیان ہوتا ہے۔ (عموماً چار دن کا کھیل ہوتا ہے)۔
"اس ایک صفحہ میں کسی کرکٹ میچ کا تذکرہ ہو گا یا اپنے قیام مری کی تفصیلات"      ( ١٩٧١ء، ہمارے عہد کا ادب اور ادیب، ١٦٢ )
  • test match