پشکرمول

( پُشْکَرْمُول )
{ پُش + کَر + مُول }
( سنسکرت )

تفصیلات


اسم نکرہ
١ - ایک درخت کی جڑ جس کے پتے کنول کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں۔ یہ درخت کشمیر اور جگناتھ کی طرف پیدا ہوتا ہے۔ پھول زرد رنگ چھوٹا سا اور پھل بڑے گوکھرو کی طرح مگر خاردار ہوتا ہے اس کی جڑ ریشوار تلخ و سیاہ رنگ ہوتی ہے، دوسرے درجے میں گرم اور خشک، قُسط کی ایک قسم، پاتال، کملنی کی جڑ۔