ٹشو پیپر

( ٹِشُو پیپَر )
{ ٹِشُو + پے + پَر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان میں دواسما 'ٹِشو' اور 'پیپَر' سے مرکب ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے ١٩٦٥ء میں "کاروان سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - حریری کاغذ، وہ کاغذ جو نمی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور نرم ہوتا ہے (چہرے وغیرہ کو صاف اور خشک کرنے کے کام آتا ہے)۔
"ہلکا میکینیکل کاغذ، ٹشو پیپر بھی تیار کرنا شروع کر دیا ہے"      ( ١٩٦٥ء، کاروان سائنس، ٢، ١٠٨:٣ )
  • حَرِیری کاغَذ
  • tissue paper