چالیس

( چالِیس )
{ چا + لِیس }
( سنسکرت )

تفصیلات


چِتوارنشت  چالِیس

سنسکرت زبان کے اصل لفظ 'چتوار نشت' سے اردو میں 'چالیس' ماخوذ ہے اور بطور عدد مستعمل ہے۔ ١٦٢٨ء میں "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی
جمع غیر ندائی   : چالِیسوں [چا + لی + سوں (و مجہول)]
١ - تیس اور دس، چار دہائیاں (ہندسوں میں) 40۔
"یوں معلوم ہوتا ہے کہ (یہودی طبیب) ابھی تک تیہ (وہ جنگل جہاں حضرت موسیٰ نے اپنی قوم کو چالیس سال رکھا تھا)ہی میں گھوم رہا ہے"      ( ١٩٤٣ء، تاریخ الحکما، ٤٤٠٠ )
  • چہل
  • forty