پنکھیہ

( پَنْکْھیَہ )
{ پَنْکھ (نون مغنونہ) + یَہ }
( سنسکرت )

تفصیلات


اسم معرفہ
١ - خانہ بدوش ٹھگوں کا ایک گروہ جو اکثر دریا کے کنارے پر رہتے اور دریا میں غوطہ لگا کر برتن اور دوسری چیزیں جو دریا میں گری پڑی ہوتی ہیں نکال لاتے ہیں جب دریا کے کنارے کوئی میلا لگتا ہے یا نہانے والے بکثرت گھاٹ پر آتے ہیں تو یہ لوگ غوطہ لگا کر پانی کے اندر تاک میں بیٹھے ہیں جو عورت یا بچہ زیور پہنے ہوئے ہاتھ آگیا ٹانگ پکڑلی اور اندر ہی اندر گھسیٹ کر لے گئے اور گلا گھونٹ کر زیور اتار کر نعش ضائع کر دی۔