عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حدیث' کے ساتھ فارسی مصدر 'خواندن' سے مشتق صیغۂ امر 'خواں' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے "حدیث خواں" بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٠٠ء میں "شریف زادہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
"مجلس میں مرثیہ خواں، سوز خواں اور حدیث خواں، روضہ خواں، کتاب خواں وغیرہ کو نقد روپیہ، دوشالے اور رو مال تقسیم ہوتے تھے"
( ١٩٣٧ء، بیگمات شایان اودھ، ٤٢ )