حدت ذہن

( حِدَّتِ ذِہْن )
{ حِد + دَتے + ذِہْن }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حدت' کے آخر پر 'کسرۂ اضافت' لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم 'ذہن' لگانے سے مرکب اضافی 'حدتِ ذہن' بنا۔ اس ترکیب میں حدت مضاف ہے اور ذہن مضاف الیہ ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٧ء میں "ستۂ شمسیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
١ - قوت فکر، ذہانت، عقل مندی، ذکاوت۔
"خدا تم کو اس سے زیادہ قوت حافظہ اور حدتِ ذہن - عنایت کرے۔"      ( ١٨٣٧ء، ستۂ شمسیہ، ٩٥:١ )