حد ادب

( حَدِّ اَدَب )
{ حَد + دے + اَدَب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حد' کے آخر پر 'کسرۂ اضافت' لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم 'ادب' لگانے سے مرکب اضافی 'حد ادب' بنا۔ اس ترکیب میں حد مضاف ہے اور ادب مضاف الیہ ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٨ء میں "طلسم ہوش ربا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
١ - ادب کی انتہا، مقام ادب، جائے ادب۔
 دیار شوق میں لازم ہے یاسِ حرف و نگاہ بڑھا جو حدِ ادب سے ہوا سراس کا قلم!      ( ١٩٦٦ء، منحمنا، ٨٥ )