١ - سرکاری ہرکارہ، چپراسی، کوتوال یا حاکم کا نوکر۔
"میں عورت ذات، بے والی وارث، جب سرکاری پیادے آکھڑے ہوں گے، ان سے بات چیت کون کرے گا۔"
( ١٩٠٠ء، خورشید بہو، ١٥٧ )
٢ - شطرنج کا سب سے چھوٹا مُہرہ جو گھوڑے، فیل رخ، فرزین اور بادشاہ کے علاوہ ہوتا ہے اور جس کی چال ایک گھر کی ہوتی ہے جو سیدھا اور سامنے چلتا ہے اور آڑا مارتا ہے۔
پہنچ سکتے ہیں کب مجھ کو ٹکے گز کی ہے چال ان کی پیادے اپنی چالوں سے فرزیں ہو نہیں سکتے
( ١٩٣١ء، بہارستان، ٥١٣ )
٣ - ٹڈی کی ایک قسم۔
"یہ حیوان دو قسم کا ہوتا ہے، ایک قسم کو سوار کہتے ہیں اور یہ ہوا میں اڑتا ہے اور دوسری قسم کو پیادہ کہتے ہیں جو جست کرتا ہے۔"
( ١٩٧٧ء، عجائب المخلوقات، ٥٦٨ )