پیانو

( پِیانو )
{ پِیا + نو (و مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Piano  پِیانو

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل مفہوم میں عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٦ء کو "لکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
١ - لکڑی کے سانچے میں بنا ہوا (بظاہر ہارمونیم نما) بھاری باجہ جسے اسٹول پر بیٹھ کر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں سے ایک ساتھ سفید و سیاہ اونچے نیچے ابھرواں پردۂ ساز کو چھیڑ کر بجاتے ہیں جس سے اندر کی چوٹی چوٹی موگریاں لوہے کے تاروں پر ضرب لگاتی ہیں اس سے مختلف قسم کے سات سُر نکلتے ہیں جو آٹھ درجہ موسیقی بلند ہو کر (اوپر نیچے) ارتعاش صوت پیدا کرتے ہیں۔ موسیقی کے اصولوں کے مطابق اسی سے سرگم متعین کی جاتی ہے یہ تختہ ساز بربط نما لکڑی کے مختلف سانچوں میں رکھا جاتا ہے پھر اسی لحاظ سے اس کے نام ہیں گرینڈ پیانو وغیرہ۔
"اطمینان سے پیانو پر انگلیاں دوڑا رہا تھا۔"      ( ١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ٣٦ )
  • piano