حجاز

( حِجاز )
{ حِجاز }
( عربی )

تفصیلات


حجز  حِجاز

اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء میں "میر کے کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
١ - روکنا، الگ رکھنا، کوئی چیز جو بیچ میں آکر دو چیزوں کو جدا کر دے، رسی۔ (جامع اللغات)
٢ - جزیرۃ العرب کا شمال مغربی حصہ جس میں مکہ معظمہ، مدینہ منورہ اور طائف وغیرہ واقع ہیں (جو بالعموم سعودی عرب کی موجودہ سلطنت کا مغربی صوبہ ہے)۔
"ایسا لگتا ہے جیسے ہم سرزمین حجاز کو نہیں جا رے تھے بلکہ ہمارا طیارہ ہائی جیک ہو چکا تھا"      ( ١٩٧٥ء، لبیک، ٥٤ )
٣ - [ موسیقی ]  ایرانی موسیقی میں ایک راگ اور بارہ مقاموں میں سے ایک مقام کا نام۔
"ایران کی موسیقی میں جو بارہ مقام مقرر کئے گئے ہیں وہ گویا بروج فلکی کی تعداد کے مطابق ہیں ان مقامات میں حجاز، عراق . شامل ہیں"      ( ١٩٦١ء، ہماری موسیقی، ٧ )
  • lit. "A thing intervening
  • a barrier or obstacle";  Mecca and the adjacent country
  • Arabia Pen;  one of the three principal musical modes of the Persians