سنسکرت زبان کے لفظ 'چپاوی' سے ماخوذ اردو میں 'چپڑ' مستعمل ہے اس کے ساتھ اردو میں 'نا' بطور لاحقہ مصدر لگانے سے 'چُپڑنا' بنا۔ ١٧٩٥ء میں "فرسنامۂ رنگین" میں مستعمل ملتا ہے۔