چتون

( چِتْوَن )
{ چِت + وَن }
( سنسکرت )

تفصیلات


چِ+تِہ  چِتْوَن

سنسکرت زبان کے لفظ 'چِ + تِہ' سے ماخوذ اردو میں 'چت' بنا اور 'ون' لاحقہ مصدر لگانے سے 'چِتْوَن' بنا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٥٤ء میں "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - تیوری، نظر، نگاہ؛ دیکھنے کا عمل۔
"اس نے غضب کی چتون سے مجھے دیکھنا شروع کیا"      ( ١٩٢٤ء، مذکرات نیاز، ١١١ )