چپل

( چَپَّل )
{ چَپ + پَل }
( سنسکرت )

تفصیلات


چتشپاد  چَپَّل

سنسکرت زبان کے لفظ 'چتش پاد' سے ماخوذ اردو میں 'چپَّل' بنا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧١ء میں "خورشید" میں مستعمل ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : چَپَّلیں [چَپ + پَلیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : چَپَّلوں [چَپ + پَلوں (و مجہول)]
١ - پھڈی، بے ایڑی یا نیچی ایڑی کی جوتی، مختلف شکلوں کی پھڈی جوتی؛ صرف تلے اور اوپر پٹیاں لگی ہوئی جوتی۔
"اس سے جوتے، سلیپریں، چپلیں اور ہر قسم کا چرمی سامان تیار ہوتا رہتا ہے"      ( ١٩٥٤ء، حیوانات قرآنی، ٣٥ )
٢ - وہ لکڑی جس پر جہاز کی پتوار یا اور کوئی کھمبا جڑا ہوتا ہے۔ (شبد ساگر)