حمد سرائی

( حَمْد سَرائی )
{ حَمْد + سَرا + ای }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حمد' کے ساتھ فارسی کے مصدر 'سرودن' سے صیغہ فعل امر 'سرا' بطور لاحقۂ فاعلی کے آخر پر 'ئی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'حمد سرائی' بنا۔ ١٧٩٤ء میں "دیوان بیدار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - حمد سرا کا اسم کیفیت، اللہ تعالٰی کی تعریف اور حمدو ثنا کرنے اور کہنے کا عمل۔
 مقدور بستر کب ہے تری حمد سرائی کیا قطرہ ناچیز سے اوصاف ہویم کا      ( ١٧٩٤ء، بیدار، دیوان، ١ )