حمد سرا

( حَمْد سَرا )
{ حَمْد + سَرا }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حمد' کے ساتھ فارسی کے مصدر 'سرودن' سے مشتق صیغہ فعل امر 'سرا' بطور لاحقۂ فاعلی لکھنے سے 'حمد سرا' مرکب بنا۔ ١٨٩٢ء میں "دیوان حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - حمدیہ اشعار کہنے والا، خدا کی تعریف کرنے والا۔
 قبضہ ہو دلوں پر کیا اور اس سے سوا تیرا اک بندۂ نافرمان ہے حمد سرا تیرا      ( ١٨٩٢ء، بیدار، دیوان، ١ )
  • تَعْرِیف خَواں