حامی[2]

( حامی[2] )
{ حا + می }
( عربی )

تفصیلات


حمم  حامی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت اور گاہے اسم بھی مستعمل ملتا ہے۔ ١٨٧٧ء میں "عجائب المخلوقات" (ترجمہ) میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : حامِیوں [حا + مِیوں (واؤ مجہول)]
١ - بہت گرم، جلتا ہوا، سوزاں۔ (لغات کشوری)
٢ - ایک پتھر جو سیاہ رنگ کا ہوتا ہے۔
"حامی، ارسطو نے لکھا ہے کہ یہ سنگ شدید العمرۃ نقطہ ہائے سیاہ رکھتا ہے۔"      ( ١٨٧٧ء، عجائب المخلوقات (ترجمہ)، ٢٨٦ )