خاتون جنت

( خاتُونِ جَنَّت )
{ خا + تُو + نے + جَن + نَت }
( عربی )

تفصیلات


اسم معرفہ
١ - حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا دختر محمد رسول اللہۖ کا لقب، آپ حضرت خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا کے بطن سے پیدا ہوئیں، حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیوی اور حسنین رضی اللہ عنہ کی والدہ ماجدہ تھیں، آپ جنت کی تمام عورتوں کی سردار ہوں گی۔