حاکم وقت

( حاکِمِ وَقْت )
{ حا + کِمے + وَقْت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حاکم' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی زبان سے ہی ماخوذ اسم 'وقت' لگانے سے مرکب اضافی 'حاکم وقت' بنا۔ اس میں 'حاکم' مضاف اور 'وقت' مضاف الیہ ہے۔ ١٨٠٣ء "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - حکمران، موجودہ حاکم، فرمانروائے حال۔
"حاکم وقت - و لزلی مارکوبس گورنر جنرل مارنگٹن کا وصف جو کچھ زبان باری کر سکے کہوں۔"      ( ١٨٠٣ء، گنج خوبی، ٢ )