١ - (بخاری) ہاتھی دانت یا اونٹ کی ہڈی یا لکڑی وغیرہ کی گل کاری جو رئیسوں کے مکانات کی چھتوں میں ہوتی ہے۔ تختہ بندی جو چھت کی کڑیوں کو چھپانے کے لیے بطور چھت گیری کڑیوں کی روکار پر خوشنمائی کے لیے کی جائے۔ خاتم بندی کی سطح پر لکڑی کی طرح پھول اور جالیاں بنا کر جڑی جاتی ہیں۔ جالی کے نام سے خاتم بندی کو موسوم کرتے ہیں جیسے بدرومی، قلمدانی کی خاتم بندی وغیرہ۔