خمسۂ مسترقہ

( خَمْسَۂِ مُسْتَرِقَہ )
{ خَم + سَہ + اے + مُس + تَرِقَہ }
( عربی )

تفصیلات


اسم نکرہ
١ - شمسی سال 365دن اور ایک چوتھائی دن کا ہوتا ہے لیکن ایران کے منجمین متاخرین شمسی مہینہ تیس دن کا قرار دیتے ہیں اور باقی پانچ دن اسفندر کے آخر میں بڑھا دیتے ہیں اور ان ہی پانچ دنوں کو جو گویا سال کے درمیان سے چرا لیے گئے ہیں مسترقہ کہتے ہیں۔ بعض لوگوں نے اس کی یہ توجیہہ کی ہے کہ ایک ایرانی بادشاہ کا وزیر ان پانچ دنوں کا محاصل تمام ملک سے وصول کر لیتا اور حساب میں نہ لگاتا تھا اس لیے یہ دن مسترقہ یعنی چرائے ہوئے کہلائے۔