تفصیلات
پریاپنو پَہُنْچْنا پَہُنْچانا
سنسکرت میں فعل 'پریانپو' سے ماخوذ فعل 'پہنچنا' میں علامتِ مصدر سے پہلے 'ا' بڑھا کر 'پہنچانا' فعل متعدی بنا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٩١ء کو "ریاض العارفین" میں مستعمل ملتا ہے۔
فعل متعدی
١ - پہنچنا کا متعدی۔
"ایسی سخت گرمی ہوتی ہے کہ نلوں کے ذریعے سے باہر کی ہوا پہونچانے کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے۔"
( ١٩١٦ء، گہوارۂِ تمدن، ١٠٢ )
٢ - مردے کی روح کو ایصالِ ثواب کرنا، بخشنا (قرآن شریف وغیرہ)۔
"عشا کے بعد دو تین گھنٹے تک وہ سورتیں پڑھ کر عزیزوں پہونچاتی۔"
( ١٩٣٦ء، گردابِ حیات، ٤٩ )
- cause to arrive
- cause to send; supply; convey; inflict; bring; cause