عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حبس' کے ساتھ فارسی حرف نفی 'بے' اور اسم 'جا' پر مشتمل مرکب 'بے جا' لگنے سے مرکب توصیفی 'حبس بے جا' بنا اس میں حبس موصوف اور بے جا صفت ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت او گا ہے بطور اسم بھی مستعمل ہے۔ ١٨٨٠ء "فسانۂ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔