حج اصغر

( حَجِّ اَصْغَر )
{ حَج + جے + اَص + غَر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حج' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم صفت 'اصغر' لگانے سے مرکب توصیفی 'حج اصغر' بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے "مرج البحرین فی فضائل الحرمین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - چھوٹا حج، معمولی حج جو جمعہ کے علاوہ دنوں میں واقع ہو۔ (فرہنگ آصفیہ)
٢ - خاص ایام حج کے علاوہ اور دنوں میں احرام باندھ کر بیت اللہ کا طواف اور صفا و مروہ کی سعی کرنا، عمرہ۔
"قرآن مجید میں حج اکبر سے یہ مراد نہیں ہے بلکہ عین حج مراد ہے اور احتراز ہے حج اصغر سے کہ عمرہ کو کہتے ہیں"      ( مرج البحرین فی فضائل الحرمین، ٤٣ )
  • the minor pilgrimage (to Mecca)