حتف

( حَتْف )
{ حَتْف }
( عربی )

تفصیلات


حتف  حَتْف

عربی زبان میں ثلاثی مجرد سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی مستعمل ہے۔ ١٩٤٠ء "قصیدہ البردۃ" (ترجمہ) میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ہلاکت، موت، تباہی۔
"آگے فصول حتف ہے فصول جمع فصل کی ہے یعنی موسم اور حتف بمعنی ہلاک ہے یعنی وہ زمانہ کفار کے لیے ہلاکت کا زمانہ تھا"      ( ١٩٤٠ء، قصیدہ البردۃ (ترجمہ)، ٣٤٩ )