پی ایچ ڈی

( پی ایچ ڈی )
{ پی + ایچ (ی مجہول) + ڈی }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی میں مرکب 'Philosophiac Doctor' کا مخفف 'Ph.d' اپنے اصل معنی کے ساتھ اردو میں عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٤ء کو "زبان کا مطالعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - اصطلاحاً ایک اعلٰی تعلیمی ڈگری، ڈاکٹر آف فلاسفی (فلاسفی بمعنی کسی بھی مضمون کی تحقیقِ اعلٰی)،('Philosofiac Doctor' کا مخفف) جو کسی بھی مضمون میں ہو سکتی ہے۔
"١٨٦٤ء میں بون یونی ورسٹی سے فلسفہ میں پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری لی"      ( ١٩٦٤ء، زبان کا مطالعہ، ٢٥٩ )