پیا

( پِیا )
{ پِیا (ی مخلوط) }
( سنسکرت )

تفصیلات


پریا+کہ  پِیا

سنسکرت میں اسم 'پریا + کہ' سے ماخوذ 'پیا' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٣٨١ء کو "امیر خسرو بحوالہ ہندی ادب کی تاریخ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - معشوق، پیارا، محبوب۔
 لو وہ تو مجھ سے پہلے ہی پہنچی پیا کے پاس ہتھیانہ لے وہ پیار، جو ہے میرے دل کی آس      ( ١٩٥٨ء، تارپیراہن، ٢٤٧ )