پے اسکیل

( پے اِسْکیل )
{ پے + اِس + کیل (ی مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان میں مرکب ہے۔ انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٩ء کو "روز نامہ، جنگ، کراچی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - تنخواہ کی شرح۔
"سرکاری یا غیر سرکاری اداروں میں 'پے اسکیل' میں ترقی کی شرح مقرر کی جاسکتی ہے"      ( ١٩٦٩ء، روزنامہ، جنگ، کراچی، ٨ اگست، ٣ )