تعجب انگیز

( تَعَجُّب اَنْگیز )
{ تَعَج + جُب + اَن (ن مغنونہ) + گیز (ی مجہول) }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'تَعَجُّب' کے ساتھ فارسی زبان سے مصدر 'انگیختن' سے فعل امر ہے اور اردو میں بطور لاحقۂ فاعلی مستعمل ہے۔ اردو میں ١٩٤٣ء، کو "سیدہ کی بیٹی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - حیرت میں ڈالنے والا، عجیب و غریب۔
"سرد ممالک کے مقابلے میں وہاں بارہ تیرہ سال کی لڑکیوں کی شادی تعجب انگیز نہیں۔"      ( ١٩٤٣ء، سیدہ کی بیٹی، ٧١ )