تعصب

( تَعَصُّب )
{ تَعَص + صُب }
( عربی )

تفصیلات


عصب  تَعَصُّب

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعل سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٥٧ء کو "تقویٰ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
جمع   : تَعَصُّبات [تَعَص + صُبات]
١ - رعایت بے جا، طرف داری، بے جا حمایت یا پچ۔
"جتنی آیات اور احادیث ہیں سب کے معنی ظاہر حق ہیں اور مراد الٰہی، پس سوچو مسلمانوں! اور تعصب دور کرو۔      ( ١٨٥٢ء، تقویٰ، سخاوت علی، ٤ )
٢ - حقیقت ظاہر ہو جانے کے بعد بھی حق بات سے انکار۔
"لیکن عربی، فارسی اور اردو جیسی زبانوں کے ساتھ تعصب برتنا کسی طرح بھی مناسب نہیں۔"      ( ١٩٣٧ء، خطبات عبدالحق، ١١٠ )
٣ - [ طب ]  پٹی باندھنا۔ (مخزن الجواہر، 227)
  • عَصْبِیَّت
  • zeal (for a party
  • or cause);  prejudice (for or against);  bigotry
  • religious persecution;  superstition