چرانا

( چَرانا )
{ چَرا + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


چرنیین  چَرانا

سنسکرت زبان کے لفظ'چرنی تن' سے ماخوذ اردو میں 'چرانا' بنا اور بطور فعل مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - جانور کو جنگل یا میدان میں لے جا کر گھاس کھلانا۔
"اونٹ چرانے اور آٹا پیسنے کی خاطر اسے اپنے پاس رکھوں گا۔"      ( ١٩٤١ء، الف لیلہ و لیلہ، ٣٣:٢ )
٢ - [ کنایۃ ]  فریب دینا، احمق بنانا، چلانا، اُلو بنانا۔
"جو ساری دنیا کو چرائے اسے کوئی کیا بیوقوف بنائے گا۔"      ( ١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ١٤٤ )