چڑ چڑاپن

( چِڑ چِڑاپَن )
{ چِڑ + چِڑا + پَن }
( اردو )

تفصیلات


اردو زبان کے لفظ 'چڑچڑ' کے ساتھ 'ا' لاحقۂ صفت لگانے سے 'چڑ چڑا' بنا اور 'پن' لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'چڑ چڑاپن' بنا اور اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩٣ء میں "پریم پچیسی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - تنک مزاجی، بات بات پر جھنجھلانے کی کیفیت، بدمزاجی، ناراضگی۔
"مالن نے پیرانہ چڑ چڑے پن سے جواب دیا، تمہاری سمجھ موٹی ہو تو کوئی کیا کرے"      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم پچیسی، ٦٥:٢ )
  • چِڑْ چِڑاہٹ